• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی کے ڈراز کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن نے چین میں 3 سے 13 جولائی تک کھیلے جانے والے انڈر 18 ایشیا کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کو پول بی میں بنگلہ دیش، چین، سری لنکا اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ چار جولائی کو ہانگ کانگ، چھ کو سری لنکا،آٹھ کو بنگلہ دیش اور نو جولائی کو چین سے مقابلہ کرے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے محمد عدیل افضل کو کپتان مقرر کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں سحر علی (نائب کپتان)، محمد عثمان، عاطف علی، اسام حیدر، محمد عبداللہ فاروق، عبداللہ اعوان، زبیر لطیف، محمد یاسین، محمد علی تاج، غلام مصطفیٰ، علی حمزہ، عامر سہیل، محمد زمان، محمد حسین، محمد شاہیر، حسن شہباز اور یاسین جمشید شامل ہیں ۔ ٹیم 30 جون کو چین روانہ ہوگی۔
اسپورٹس سے مزید