کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر چیمپئن شپ اگلے ماہ واہ کینٹ میں کھیلی جائے گی جس میں پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورآزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں کے علاوہ، محکمے واپڈا، آرمی، ریلوے، این ایچ اے کی ٹیمیں ایکشن میں ہوگی، 30ویں جونیئر قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی جانب سےکنفر میشن کی جا چکی ہے۔