کراچی(اسٹاف رپورٹر) پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رنز سے ہرادیا۔ ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں بھارت نے 5 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔ کپتان سمرتی مندھانا 112 اور ہارلین ڈیول 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔انگلینڈ کی لورین بیل نے 3 ایم آرلوٹ اور صوفی ایکلیسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں انگلش ٹیم 14.5 اوورز میں 113 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔