• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہینز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز ٹیم آسٹریلیا کےشہر ڈارون میں14سے24 اگست تک ہونے والے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی ۔ شاہینز نے گزشتہ برس بھی اس ایونٹ میں حصہ لیا تھا ۔ سیریز میں چار ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ پاکستان شاہینز نے جولائی میں انگلینڈ کا بھی دورہ کرنا ہے ۔ شاہینز کا ٹریننگ کیمپ 10 جولائی سے کراچی میں شروع ہو گا ۔