کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینر زکراچی ریجن میں زون پانچ اور زون سات کا میچ بغیر کسی ہار جیت کے ختم ہو گیا۔ زون پانچ 59 اوورز میں 222 ر نز بنا کر آوٹ ہوگئی۔جواب میں زون سات نے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹ پر 244 رنز بنا کر پہلی اننگز کی بر تری کی بنیاد پر 3وائنٹس حاصل کر لئے۔ ادھر بارش کی وجہ سے زون ایک بمقابلہ زون تین اور زون دو اور زون چار کے میچز تینوں دن شروع نہ ہو سکے۔