• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کے گھریلو صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اوگرا نے گھریلو گیس صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں پچاس فیصد یا ایک ہزار روپے تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پروٹیکٹڈ گھریلو گیس صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھاکر 600 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیےفکسڈ چارجز میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ کردیے گئے تاہم گھریلو گیس صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،پاور سیکٹر اور انڈسٹری سمیت بلک صارفین کے لئےگیس کی قیمتیں بڑھادی گئیں،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا_وفاقی حکومت نے یکم جولائی تک گیس کی نئی قیمتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی آئی ایم ایف کی ڈیڈ لائن پوری کرلی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیےفکسڈ چارجز میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم تک گیس استعمال کرنے والےصارفین کےفکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے ہوگئے ہیں جبکہ نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس استعمال کرنےوالےصارفین کےفکسڈ چارجز2 ہزارسے بڑھاکر 3 ہزار ہوگئے ہیں-نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تندور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ، کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید