اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار کرلیے گئے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے دو دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ دو کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔