• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب روڈ میں گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب روڈ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ دو افراد جاں بحق ہو گئے،سریاب مل کے قریب گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے پولیس کے مطابق کلی رئیسانی کے دو رہائشی لعل خان اور حبیب اللہ گزشتہ شب گاڑی میں سریاب روڈ سے گھر کی جانب جا رہےتھے ۔ وہ جیسے ہی سریاب مل کے قریب پہنچے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ان کی گاڑی پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ گولیاں لگنے سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کیں ۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ کیچی بیگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کو منتقل کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید