نوشکی (نامہ نگار) پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر کوچکی چاہ لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے چیک پوسٹ اور گاڑی کو نذر آتش کردیا اور سرکاری اسلحہ بھی لے گئے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہوگئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔