• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ سے قیدیوں کو آزاد کرانے کے ’مواقع‘ نظر آرہے ہیں، نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ان کے ملک کی 12 روزہ جنگ نے "مواقع" پیدا کیے ہیں، جس میں غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرانا بھی شامل ہے۔نیتن یاہو نے سیکورٹی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ’’فتح ‘‘کے بعد اب بہت سے مواقع کھل گئے ہیں۔ سب سے پہلے، قیدیوں کو بچانا ہے۔"انہوں نے مزید کہا، "یقیناً، ہمیں غزہ کے مسئلے کو بھی حل کرنا ہوگا، حماس کو شکست دینی ہوگی، لیکن میں اندازہ لگا رہا ہوں کہ ہم دونوں اہداف حاصل کر لیں گے۔
اہم خبریں سے مزید