• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، موسیٰ خیل میں زلزلے کے شدید جھٹکے، مکانات گرنے سے 5 افراد زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ۔،مکانات گرنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے، دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،دو کی حالت تشویشناک، سیکڑوں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، زلزلے کی شدت 4.8 تھی ۔ جبکہ زلزلے کے باعث سینکڑوں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق موسیٰ خیل اور گردونواح میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے لوگوں گھروں سے لاہرنکل آئے زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق صبح تین بج کر 24 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت پانچ عشاریہ پانچ جبکہ گہرائی 28 کلومیٹر تھی ۔ صبح ساڑھے سات بجے دوبارہ 4.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زلزلے کی اطلاع پر فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ کچھ علاقوں سے نقصانات کی اطلاعات ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دو مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا ہے۔
اہم خبریں سے مزید