• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن کی تنصیبات پر بجلی کا مسلسل بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی سپلائی نصف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن کی تنصیبات پر بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی سپلائی بری طرح متاثر، آدھی رہ گئی شہر کے بعض علاقوں میں لوگوں کو پانی کی شدیدقلت کا سامنا ہے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 26جون کی رات 10بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا جسے 70 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود درست نہیں کیا جا سکاترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر کارپوریشن کی تنصیبات پر بجلی کے بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی سخت متاثر ہو رہی ہے ترجمان نے بتایا کہ ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بحالی کے 24گھنٹے بعد ایک بار پھر بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث ملیر کینٹ کھوکھراپار اور میمن گوٹھ کے علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے دوسری جانب نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہاؤس پر بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم دیگر اہم تنصیبات اب بھی متاثر ہیں ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 26 جون کی رات 10بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا جسے 70 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود تاحال درست نہیں کیا جا سکا ترجمان نے بتایا کہ کے تھری پمپ ہاؤس کے دو اہم پمپس بجلی نہ ہونے کے باعث مکمل طور پر بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے ناظم آباد نیو کراچی لانڈھی اور کورنگی سمیت شہر کے متعدد علاقوں کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے گزشتہ 70 گھنٹوں کے دوران شہر کو 240 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں واٹر کارپوریشن نے کے الیکٹرک حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر تمام تنصیبات پر بجلی کی بحالی کو یقینی بنائیں تاکہ شہر کو مزید پانی کی قلت اور بحران سے بچایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید