• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارشوں کے بعد ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی حالت مزید ابتر، سفر کے قابل نہ رہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بارشوں کے بعد ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی حالت مزید ابترہو گئی معمولی گڑھے اوربیٹھی ہوئی سڑ کوں نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے،سفر کے قابل نہ رہیں، خاص کر ٹاونز کی وہ اندرونی سڑکیں اور گلیاں جن کی گیس لائنیں ڈالنے کے لئے کھدائی کی گئی تھی وہ ابسفر کے بالکل قابل نہیں رہی ہیں اور ان میں گاڑیاں دھنستی نظر آئیں بعض مین شاہراہوں پربھی حالیہ دو دن کی بارش سے گڑھے پڑ گئے ہیں اور سڑکوں کی چورنگیوں اور نشیبی حصوں میں اتوار کو پانی جمع نظر آیانشیبی آبادیوں اورٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں میں زیادہ پانی جمع رہا کے ایم سی ،ٹاونز اور یو سیز کا عملہ انہیں فوری کلیئر نہیںکر پایا تھا گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل کے ساتھ طارق بن زیاد سوسائٹی کے وہ علاقے جو فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں آتے ہیں ان میں بھی برساتی پانی کی فوری نکاسی نہ ہو سکی اور مکین پریشان رہےشہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک ٹوٹی ہوئی سڑکیں دوبارہ نہیں بن جاتیں انہیں پتھر اور ریتی وغیرہ ڈال کر موٹر ایبل کر دیا جائے ایک تو اس سے حادثات سے بچا جاسکے گا دوسرا شہریوں کو اپنے دفاتر جانے اور کاروبار کرنے میں آسانی ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید