• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2025 کا انعقاد، طلبا و طالبات کی بھرپورشرکت

فیصل آباد (شہباز احمد) جنگ میڈیا گروپ کے زیر انتظام فیصل آباد میں دی نیوز ایجوکیش ایکسپو 2025کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا،طلبا اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ ایکسپو کا افتتاح وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین نے کیا۔ انہوں نے فیصل آباد میں ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد پر دی نیوز اور جنگ گروپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبا وطالبات کو تعلیمی میدان میں بہتر مواقع کی فراہمی کے لئے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ایکسپو کے پلیٹ فارم پر فیصل آباد کے تمام اہم تعلیمی اداروں کو ایک چھت تلے اکٹھے کر کے دی نیوز اور جنگ نے طلبہ کو اپنے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے معلومات کے حصول کے لئے اہم موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو بہتر سے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ایکسپو میں جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد، بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج، برٹش کونسل، رفاہ یونیورسٹی کیمپس فیصل آباد، فاسٹ یونیورسٹی کیمپس چینوٹ، روٹس سکول، ITHM کالج، سپیرئیر گروپ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، آئی بی اے سکھر کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن کنسلٹنٹس چشتی لاء چیمبر، سٹڈی اوربٹ اور دیگر اداروں کی طرف سے سٹال لگائے گئے تھے۔ دی نیوز ایجوکیش ایکسپو 2025 صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہی۔ اس دوران طلباء و طالبات، والدین اور دیگر شرکا نے مختلف تعلیمی اداروں کے سٹالز سے ایڈمیشن پالیسیز اور سکالرشپس کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ایکسپوز ہوتی رہنی چاہیے اس سے طلبہ کو اپنے تعلیمی کیرئیر کے حوالے سے بہتر رہنمائی حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید