کراچی(این این آئی)کراچی میں برنس گارڈن میں 1927میں بنائے گئے 4کنویں فعال کر دیے گئے۔کے ایم سی کے ترجمان کے مطابق آئی آئی چند ریگر روڈ، آرٹس کونسل اور سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف بارش کا پانی جمع نہیں ہو گا۔ کے ایم سی کے ترجمان نے بتایا کہ بارش کا ذخیرہ کیا گیا پانی پارکوں میں استعمال کیا جائے گا۔کے ایم سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ برنس گارڈن میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک اور ٹینک بھی بنایا جا رہا ہے۔ کے ایم سی کے ترجمان کے مطابق برنس گارڈن میں بننے والے نئے ٹینک میں 1لاکھ گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔