راولپنڈی،اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروںراولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 3گاڑیوں 26موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،11بکریوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام ہوگئی۔11افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ،تھاتھانہ رتہ امرال کے علاقہ گلی لوہاراں میں گن پوائنٹ پر ریحان سے موٹر سائیکل چھین لیاگیا،تھانہ چکلالہ کے علاقہ گلزار قائدمیں مس زاراسے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈ پر محمد یاسر سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل ،کمرشل مارکیٹ میں احمد علی اور اس کے دوست سے گن پوائنٹ پر2 موبائل اور 7ہزارروپے ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ ایم ایچ کے قریب اسلحہ کی نوک پر نعمان افضل سے 65ہزار روپے،،ڈھوک دلال میں فیضان علی کے گودام سے اس کے کزن حسن کا موٹر سائیکل اور 3موبائل ،چاندنی چوک میں ٹیوٹاہائی ایس میں سفرکے دوران شازیہ یاسین کے پرس میں سے 2 موبائل اور 60ہزار روپے ،سید پور روڈ پر صدیق خان کے کمرے میں سے 3 موبائل اور 20ہزار روپے ،شکریال میں یاسمین بی بی کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر سے 48ہزارروپے ،ریلوے روڈ پر کلیم ضیاء کی دکان کے تالے توڑ کر موبائل اور ایک لاکھ روپے لے گئے۔