• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گالی دینے سے منع کرنے پر نوجوان کوچھری کے وار سےزخمی کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گالی دینے سے منع کرنے پر نوجوان کوچھری کے وارکرکے شدید زخمی کردیاگیا، تھانہ دھمیال کو عمران خان نے بتایا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ پونے ایک بجے دن مجھے سجاد حسین نے فون کرکے بتلایا کہ آپکے بھائی احتشام خان کا محمد عامر اور محمد عمیر کے ساتھ لڑائی جھگرا ہوا ہے اور محمد عامر نے احتشام کو سیدھی چھری سامنے پیٹ میں اور دوسرا وار چھری بائیں آنکھ کے اوپر مارکر شدید زخمی کردیا ہے۔ میں موقع پر پہنچا تو میرا بھائی خون میں لت پت گلی میں پڑا ہوا تھا، وجہ عناد یہ ہے کہ محمد عمیر نے میرے بھائی احتشام کو گالی دی اور میرے بھائی نے اسے منع کیا تو محمد عمیر کے دوسرے بھائی محمد عامر نے میرے بھائی کو قتل کرنیکی نیت سے سیدھی چھری کے وار کرکے شدیدزخمی کردیا۔
اسلام آباد سے مزید