• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر اپنی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے 2افراد جاں بحق ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موٹروے پر اپنی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے 2افرادنامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگئے ،تھانہ چکری کو موٹروے پولیس کے انسپکٹر خضر حیات نے بتایاکہ رات ساڑھے تین اطلاع ملی کہ نارتھ سائیڈ پرروڈ ایکسیڈنٹ ہواہے ،جب وہاں پہنچے تو2اشخاص شدیدزخمی حالت میں شہ زور گاڑی کے پاس نارتھ سائیڈ پر فرنٹ لائن میں پڑے تھے جنہیں ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال راولپنڈی روانہ کیاگیا،زخمی اشخاص کے نام امرعباس ولد محسن علی سکنہ مظفرگڑھ بعمر 40سال اور محمدیونس ولدخادم حسین سکنہ رحیم یارخان بعمر 26سال معلوم ہوئے ،ان دونوں کو نامعلوم گاڑی کے ڈرائیورنے ہٹ کیاجب وہ موٹروے کنارے ٹائرتبدیل کررہے تھے،پولیس کے مطابق ازاں بعد دونوں زخمی دم توڑ گئے ۔
اسلام آباد سے مزید