راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 20سالہ نوجوان پراسرارطور پر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق حیال کے رہائشی حسنین ولد امیرخان کی لاش دھمیال سے ملی ،پولیس نے ڈیڈباڈی قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کے لئے ہسپتال منتقل کردی ،پولیس کاکہناہے کہ فی الوقت کنفرم نہیں ہے کہ یہ قتل ہے یا خودکشی ہےپوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے پر اس کی موت کی اصل وجہ کاتعین ہوسکے گا۔