• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی کا نشتر پارک، امام بارگاہ انچولی اور ال محسن امام بارگاہ کا دورہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نشتر پارک، امام بارگاہ انچولی اور ال محسن امام بارگاہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،پولیس چیف نے نشتر پارک اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور نشتر پارک کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جبکہ متعلقہ انتظامیہ سے سیکیورٹی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور اطراف کی سیکیورٹی اقدامات کا بھی مکمل جائزہ لیا،پولیس چیف نے سیکیورٹی پر معمور افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی پلان کے مطابق فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید