• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 8.36 روپے لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10.39 روپے لیٹر مہنگا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ، پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 36پیسے فی لٹراورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 39پیسے فی لٹر اضافہ کیاگیا ہے، وزارت خزانہ کےا علامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 266روپے79پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 272روپے98پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جس کا اطلاق آج یکم جولائی سے کر دیاگیا ہے، نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات پر آئندہ پندرہ روز کےلیے کیاگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید