• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تقرری کا فیصلہ آج

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ ،بلوچستان ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا فیصلہ کیا جائے گا،دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ،جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے جوڈیشل کمیشن میں جسٹس نذیر احمد لانگو کو مسلسل نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا ہے ،یاد رہے کہ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد سرفراز ڈوگر ،بلوچستان ہائی کورٹ میں جسٹس روزی خان بریچ اور سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد جنید غفار بطور قائم مقام چیف جسٹس خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ،جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام لکھے گئے خط میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن میں ایک سابق جج،جسٹس لانگو کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس مقصد کے لئے نئی نامزدگی کرنے کی استدعا کی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید