• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی تربیتی کورس SMCمیں ردوبدل

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) سرکاری افسران کی گریڈ19سے 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس (SMC)کیلئے گریڈ 19 و مساوی کے نامزد کردہ افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ۔ رواں برس 14 جولائی سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد کئے جانے والے کورس کیلئے نامزد کردہ 5 افسران کی نامزدگی منسوخ کر کے 29 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی جبکہ 8 افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ۔ سیکریٹیریٹ گروپ کی ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویژن آمنہ لطیف، خیبر پختون خواہ حکومت کے گریڈ 19 کی افسران محمد عرفان اللہ محسود، محمد نعیم خان اور ڈی سی لکی مروت ذیشان عبداللہ اور بلوچستان حکومت کے نصیب اللہ کاکڑ کی نامزدگی واپس لی گئی جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی، پنجاب حکومت، عمرانہ توقیر، ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ، پنجاب حکومت ملیحہ راشد، پولیس سروس آف پاکستان کے ایس ایس پی ار آئی بی راولپنڈی عطاء الرحمان، ایس ایس پی انویسٹیگیشن لاہور محمد نوید، ایس ایس پی اے وی ایل سی سی آئی اے کراچی سندھ بشیر احمد، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے رانا محمد عثمان خان، حافظ شفیق الرحمان خان اور شاہد عنایت ملک کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، مزید برآں ان لینڈ ریونیو کے 2، پاکستان کسٹمز کے 2، فارن سروس کے 2 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے جبکہ کونسلر امیگریشن ایف آئی اے، لنک آفس، پاکستان سفارت خانہ مسقط (عمان) لیاقت علی، وزارت تجارت میں تعینات ڈائریکٹر، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد لیئق دراز خان، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل ڈائریکٹنگ سٹاف آئی ٹی اے وی او جہاں زیب خان، وزارت داخلہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے جوائنٹ ڈائریکٹر (لا) اے این ایف ہیڈ کوارٹرز، راولپنڈی محمد طارق، وزارت قومی صحت ڈویژن میں ڈائریکٹر، مسٹریس نگینہ اختر، سندھ حکومت کے افسران، عمران بھٹی، ناصر خان، ذوالفقار علی خشک، جنید احمد، غلام علی سومرو، محمد یعقوب مینگریو، خیبر پختونخواہ حکومت کے پی ایم ایس گریڈ 19 کے افسران نور عالم خان، محمد شر اور عرفان اللہ خان وزیر کی اضاف نامزدگی کی گئی ہے، مزید برآں بلوچستان حکومت سے او ایس ڈی ایس این جی اے ڈی ذیشان رضا گوہر کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نامزد افسران کو 11 جولائی 2025تک ʼنیپا کے متعلقہ تربیتی مرکز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید