• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھارادر میں خستہ حال چھ منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھارادر میں خستہ حال چھ منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیااور خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں پھنسے افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا، تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے میں واقع ایم سلیمان مٹھائی والے کے عقب میں واقع خستہ حال چھ منزلہ رہائشی عمارت کی سب سے اوپری منزل کی چھت پر واقع پانی کا ٹینکی اچانک منہدم ہوگئی جو چھٹی منزل سے پہلی منزل تک کے صحن جو چیرتے ہوئے نیچے آگئی ،پانی کی ٹینکی زور دار دھماکہ کے ساتھ نیچے آئی جس سے علاقے میں خو ف و ہراس پھیل گیا ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد رہائشی عمارت میں موجود افراد کو عمارت سے باہر نکالنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا ،تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو کے عمل میں مشکل پیش آئی، رہائشیوں کا کہنا ہےکہ وقفے وقفے سے دو ہلکے دھماکے ہوئے بعد میں زور دار دھماکہ ہوا ایسا لگا عمارت گر گئی۔
اہم خبریں سے مزید