• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیب کے مسائل کا حل صرف الگ صوبہ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، یوسف گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مخدوم سید احمد محمود کی رہائش گاہ پر ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی سینیئر وائس چیئرمین، سابق وزیر اعظم اور چیئرمین سینِٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کی عکاس ہے کہ عوام اور سیاسی طبقات کا اعتماد دوبارہ پارٹی قیادت پر بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرائیکی وسیب کو اس کے دیرینہ مسائل سے نکالنے کا واحد حل الگ صوبہ ہے، ہم نے ماضی میں سنجیدگی سے کوشش کی، ہم اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹے، اور مجھے قوی امید ہے کہ جلد وسیب کو الگ صوبے کی خوشخبری ملے گی، مخدوم سید احمد محمود نے اس موقع پر ہدایت کی کہ صدر زرداری کے متوقع دورہ جنوبی پنجاب کے لیے بھرپور تیاری کی جائے اور تمام ڈویژنل و ضلعی تنظیمیں کارکنان کی فہرستیں فوری مرتب کریں۔ تقریب میں سابق وفاقی وزیر و ایم این اے مخدوم مرتضیٰ محمود، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین، ضیغم گیلانی، چوہدری محمد خان لاہوری، چوہدری خوشحال کولار، ملک جنید اسلم نائچ سمیت رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر متعدد سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملتان سے مزید