• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران اپنی ذمہ داریاں،مذہبی واخلاقی فریضہ سمجھ کرادا کریں،سیکرٹری بلدیات

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد نے کہا ہے کہ تمام افسران اس حوالے سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں، مذہبی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کریں۔پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے ʼʼپنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کی تعارفی ورکشاپ کا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد پروگرام کے مقاصد، فنڈنگ میکانزم، مانیٹرنگ طریقہ کار، اور بلدیاتی اداروں کے کردار سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ورکشاپ میں پنجاب کی 14منتخب میونسپل کمیٹیوں اور کارپوریشنز سے ایڈمنسٹریٹرز، چیف آفیسرز، میونسپل آفیسرز برائے سروسز، پلاننگ، انفراسٹرکچر، اور فنانس نے شرکتکی۔ ورکشاپ میں سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، ورلڈ بینک کی ٹیم ٹاسک لیڈ آمنہ راجہ، کارلو البرٹو، کمپنی بورڈ کے رکن قمر الزمان، اور دیگر ماہرین نے خصوصی شرکت کی۔
لاہور سے مزید