• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول کی آؤٹ لک اور کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،وزیر تعلیم

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سکولز آف ایمیمنس بنانے کا مشن لئے اچانک دورہ پر گورنمنٹ پائیلٹ سکول وحدت روڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے رینوویشن کے مراحل اور کام کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ سکول کی آؤٹ لک اور کلر سکیم معیار کے مطابق نہ ہونے پر وزیر تعلیم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو کلر سکیم فوری تبدیل کرنے اور آوٹ لک بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی آؤٹ لک اور کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے سکول گراؤنڈ کی صفائی نہ ہونے پر بھی اظہار برہمی کیا اور فوری گھاس کٹائی اور گراؤنڈ لیولنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی پیدائش کی روک تھام کیلئے پیشگی انتظام کیا جائے اور گراؤنڈ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ وزیر تعلیم نے چھٹیوں کے اختتام سے قبل رینوویشن کے مراحل مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
لاہور سے مزید