• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی میں225,842 ایمرجنسیزپر278,756افرادکوسروسز فراہم کیں

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے )سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کے تمام اضلاع کی ماہ جولائی 2025کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر رضوان نصیر کو بتایا گیا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے ماہ جولائی کے دوران پنجاب بھر میں 225,842 ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہو ئے278,756ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوسروسز فراہم کیں۔انہوں نے گزشتہ ماہ کے دوران38,877روڈ ٹریفک حادثا ت،1,538آتشزدگی کے واقعات اور170 ڈوبنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے عوام الناس کو ہدایات کی کہ بارشی موسم میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کوکسی بھی ایمرجنسی سے محفوظ رکھنے کے لیے گھروں کی چھتوں اور نکاسی آب کا جائزہ لیتے رہیں،بجلی کے کھمبوں، سوئچوں، گیلے بجلی کے آلات سے دور رہیں، سیلابی،بارشی و نشیبی علاقہ جات میں جانے سے گریز کریں۔
لاہور سے مزید