کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا کہ ملک اس وقت کسی احتجاجی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا،وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ جمہوریت کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج اور دھرنے کا اشارہ ملک کے مفاد میں نہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان ڈیفالٹ کے نزدیک پہنچ گیا تھا،مگر موجودہ حکومت نے جن مشکل حالات میں ملک کو معاشی بربادی سے باہرنکالا، پی ٹی آئی ایک بار احتجاج کی سیاست سے ملک کو بربادی کے راستے پر گامزن کرنا چاہتی ہے، جو قوم کبھی قبول نہیں کرے گی۔