• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاؤٹس شرکاء جلوس کو بہتر خدمات فراہم کریں، جسٹس حسن فیروز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) حسن فیروز نے آج صوبائی ٹریننگ سینٹر پر محرم الحرام میں صوبے بھر کے اسکاؤٹس جو کہ مجالس عزا اور جلوسوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی کارکردگی اور بہتر معاونت کا جائزہ لیا انہوں نے اسکاؤٹ یونٹس کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں قائم کیے جانے والے کنٹرول روم سے رابطے میں رہیں اور شرکاء جلوس کو بہتر خدمات انجام پہنچانے کے لیے جلوس کہ منتظمین مقامی انتظامیہ پولیس اور رینجرز کی معاونت کریں۔

ملک بھر سے سے مزید