• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رواں برس قتل کے 290 واقعات

کراچی( ثاقب صغیر )کراچی میں رواں برس مختلف واقعات میں قتل کے 290،اغوا، اغوا برائے تاوان اور بچوں کے اغوا کے 2ہزار 112 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے2ہزار119واقعات رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سال 2025 کی پہلی ششماہی میں شہر کے مختلف تھانوں میں قتل کے 290واقعات رپورٹ ہوئے۔جنوری میں 55 فروری میں40،مارچ میں 44،اپریل میں 53 ، مئی میں 65 اور ماہ جون میں قتل کے 33 واقعات رپورٹ ہوئے۔اس دوران اغواہ کے 1871 ، اغواہ برائے تاوان کے 23 اور بچوں کے اغوا کے 218 واقعات رپورٹ ہوئے۔رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران زنا آرڈیننس کے 116 ، اقدام قتل کے 465 اور اقدام خودکشی کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔سال 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ہائی وے پر ڈکیتی و راہزنی کے 3 ، گھروں میں ڈکیتی و راہزنی کے 135 ، دکانوں پر ڈکیتی و راہزنی کے 92 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے دیگر واقعات کے 1882 واقعات رپورٹ ہوئے۔شہر میں مختلف واقعات کے مجموعی طور پر 34 ہزار 380 مقدمات درج کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید