کراچی( اسٹاف رپورٹر )متاثرہ عمارت کے ساتھ واقع 7 منزلہ عمارت کی سیڑھیاں گرنے سے بھی متعدد لوگ پھنس گئے جنھیں ریسکیو ورکرز نے نکالا۔مذکورہ عمارت کو بھی خالی کرا دیا گیا ہے جبکہ برابر میں واقع دو منزلہ عمارت بھی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔