• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ متحد، اس لیے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی، صدر مملکت کو ہٹانے سے متعلق سوال پر جواب

سکھر (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ متحد ہیں، اس لئے کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے، جنہیں تکلیف ہے وہ ہی ایسی باتیں کررہے ہیں، آپ سے درخواست ہے کہ 2دن سیاست نہ کریں، سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں، جس طرح کے پی کے سے دہشت گردوں کو مار بھگایا ہے اسی طرح کچے کے ڈاکوؤں کو بھی بھگائیں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ کچے کے ڈاکوؤں کا بھی بندوبست کرینگے اور سندھ یا پنجاب نہیں بلکہ وفاق و صوبے ملکر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں قدیمی و تاریخی نوڈھالہ ضریح اقدس کے ماتمی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صحافی کی جانب سے صدر آصف زرداری کو ہٹائے جانے کے سوال پر وزیر داخلہ نے کہاکہ دو دن سیاست نہ کریں، سیاسی باتوں سے گریز کریں، سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں۔

اہم خبریں سے مزید