• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی چیلنجز کا سامنا، قومی زندگی میں برداشت، قربانی اور اصول پسندی کو جگہ دینا ہوگی، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، قومی زندگی میں  برداشت، قربانی اور اصول پسندی کو جگہ دینا ہو گی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف ، چیئر مین سینٹ، اسپیکر و دیگر شخصیات نے یوم عاشورہ 1447ھ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ عاشورہ اسلامی تاریخ کا ایک درخشاں اور لازوال باب ہے جو ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام دیتا ہے، آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا، ہمیں اپنی قومی زندگی میں دیانت، برداشت، صبر جیسے اوصاف کو جگہ دینا ہو گی، معیشت ہو ، معاشرت یا قومی اتحاد، امام حسین کی سیرت سے رہنمائی لینے کی زیادہ ضرورت ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جانثاروں نے بھوک، پیاس اور موت کی شدت کو قبول کر کے تاریخِ انسانیت کو وہ سبق دیا جسے زمانہ کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دس محرم الحرام کو میدانِ کربلا میں جو معرکہ رونما ہوا، وہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خاندان اور جانثار رفقاء کے ہمراہ سچائی، عدل اور دین کی سر بلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، خواہ وہ معیشت ہو۔

اہم خبریں سے مزید