• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں محنت کشوں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ میں اعلیٰ ہنرمند افراد کی کم از کم اجرت 50ہزار 868روپے ماہانہ مقرر کردی گئی۔محکمہ اطلاعات کے اعلامیے کے مطابق کم از کم اجرتی بورڈ سندھ نے غیر ہنر مند محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپے، نیم ہنر مند کی کم از کم ماہانہ اجرت 41,280روپے ، ہنر مند کی کم از کم ماہانہ اجرت 48,910روپے اور اعلیٰ ترین ہنر مند محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 50,868 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔مذکورہ اجرتیں یکم جولائی 2025 ءسے نافذ العمل ہوں گی۔ کم از کم اجرت بورڈ کے سیکریٹری محمد نعیم منگی نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز 14 دن کے اندر اپنے اعتراضات متعلقہ محکمے میں جمع کروا سکتے ہیں، صوبے میں قائم تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صنعتی ادارے کم از کم ماہانہ اجرت دینے کے پابند ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید