• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ممالک کو ٹیرف لیٹرز پر دستخط کردئیے، پیر کو ارسال ہونگے، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے 12 مختلف ممالک کو تجارتی ٹیرف سے متعلق خطوط پر دستخط کر دیے ہیں، جنہیں پیر کے روز ارسال کیا جائے گا۔ ان خطوط میں امریکہ کو برآمد کی جانے والی اشیا پر عائد مختلف ٹیرف کی تفصیلات درج ہیں اور یہ پیشکش "قبول کرو یا چھوڑ دو" کی بنیاد پر دی گئی ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے لیکن کہا کہ ان کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔اس سے قبل جمعرات کے روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ پہلا بیچ جمعے کو بھیجا جائے گا، تاہم جمعہ کو امریکہ میں قومی تعطیل تھی جس کے باعث اب ان خطوط کی ترسیل پیر کو ہو گی۔صدر ٹرمپ نے اپریل میں عالمی تجارتی جنگ کے تناظر میں ایک بنیادی 10 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا تھا، جب کہ بعض ممالک پر یہ شرح 50 فیصد تک رکھی گئی تھی۔ تاہم ان میں سے 10 فیصد سے زائد کی شرح کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا تاکہ مذاکرات کے ذریعے معاہدے ممکن بنائے جا سکیں۔
اہم خبریں سے مزید