کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو جمعے کو واشنگٹن ڈی سی میں 4 جولائی کے شاندار آتش بازی کے مظاہرے سے قبل ٹرومین بالکونی سے بوسہ لیتے ہوئے تصویر میں دیکھا گیا، ان کا یہ اظہار محبت وائرل ہوگیا اور لوگ بڑے پیمانے پر انہیں داد دے رہے ہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کے اظہار محبت کے اس منظر نے ہجوم کو حیران کر دیا، بہت سے لوگ فرسٹ کپل کو دیکھ کر ʼششدر رہ گئےʼ۔ بہت سے لوگ انہیں دیکھ کر "آہ" کی آوازیں نکال رہے تھے۔ وائٹ ہاؤس کی بالکونی پر اپنی موجودگی کے دوران، خاتون اول نے 4 جولائی کے موقع پر اپنے شوہر کے مخصوص رقص کی نقل کی، جو صدر ٹرمپ کے "بڑے، خوبصورت بل" پر دستخط کی بھی نشاندہی کرتا تھا۔جیسے ہی ان کی یومِ آزادی کی تقریبات اختتام کو پہنچیں، میلانیا نے صدر کے ساتھ رقص کیا اور ایک پوز بنایا۔ کمانڈر اِن چیف نے "ٹرمپ ڈانس" کا مظاہرہ کیا۔