• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلاس، گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا

اسلام آباد (  وقار  بھٹی) گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں ہفتے کے روز درجہ حرارت نے نئی انتہا کو چھو لیا، جب پارہ 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو کہ 17 جولائی 1997 کو ریکارڈ کیے گئے تاریخی درجہ حرارت 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز ضلع استور کے علاقے بُنجی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اس مقام کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل 12 جولائی 1971 کو یہاں 45.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔پاکستان محکمہ موسمیات (PMD) نے اس غیرمعمولی درجہ حرارت کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے، جو کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے شدت اختیار کرتے اثرات پر ایک بار پھر تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید