واشنگٹن( نیوز ڈیسک)ناسا نے خاص ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ڈیوائس تیار کی ہے جو ملبے کے نیچے پھنسے انسانی جسم کی معمولی سی حرکت کا بھی پتہ لگا لیتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی 2023ء میں ترکی اور شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ملبے میں پھنسے لوگوں کو زندہ نکالنے میں استعمال کی جا چکی ہے۔امریکا کے محکمۂ برائے داخلی سلامتی اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مل کر یہ ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ناسا کی جانب سے تیار کردہ ٹیکنالوجی پر مبنی اس آلے کو ’فائنڈر‘ کا نام دیا گیا ہے جو ایمرجنسی میں زندہ افراد کو ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔