• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری عمارت سانحہ، جاں بحق افراد کی تعداد 22، ہیومن باڈی ڈی ٹیکٹر کی مدد سے سرچنگ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبہ سے میاں، بیوی سمیت مزید 9؍افراد کی لاشیں نکال لی گئی جسکے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد22؍ ہوگئی، ہیومن باڈی کٹیکٹر کی مدد سے سرچنگ جاری ہے، ریسکیو حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بلا معطل جاری ہے، امید ہے رات تک ریسکیو کا کام مکمل کرلیا جائے تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کو زمین بوس ہونے والے خستہ حال عمارت کے ملبہ سے میاں ،بیوی سمیت مزید 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جسکے بعد ہفتہ کی شام تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 22ہوچکی ہیں ،متوفی جوڑے کی تین ماہ کی بیٹی کو گزشتہ روز زندہ ریسکیو کیا گیا تھا۔اس دوران ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔ڈی جی ریسکیو 1122عابد شیخ نے جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہےکہ گذشتہ روز سے اب تک بلا تعطل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ،صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی تبدیل بھی کرتے ہیں ،ملبہ اٹھانے کا کام مسلسل جاری ہے،ریسکیو کا کام 65 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے امید ہے کہ آج رات تک ریسکیو کاکام مکمل کرلیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید