• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں عاشورہ محرم آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

سکھر+جیکب آباد (بیورو رپورٹ/نامہ نگار) سندھ بھر میں عاشورہ محرم آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا جس کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پورے صوبے سے چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہونگے،ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کو حفاظتی تناظر میں سیل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر، روہڑی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، ضلع بھر میں سیکڑوں چھوٹے و بڑے ماتمی جلوس برآمد ہونگے، سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ نواسہ رسول سیدنا امام حسین اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں ضلع سکھر کا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر پہنچ کر مرکزی ماتمی جلوس میں شامل ہونگے،گھنٹہ گھرچوک پر سماجی تنظیموں و رضاکاروں کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے جائینگے جہاں پر رضاکار عزاداروں کو طبی امداد فراہم کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید