کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد گل کاکڑ، ضلع قلعہ عبداللہ کے صدر حاجی معصوم خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری حاجی اللہ محمد نےبیان میں کہا کہ شیلا باغ ایف سی چیک پوسٹ کے ساتھ خود ساختہ کانٹا لگایا گیا ہے غیر قانونی طریقے سے ٹرانسپورٹرز کو لوٹا جا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نیشنل ہائی وے اور دیگر متعلقہ حکام اس کا سختی سے نوٹس لیں اور یہ نام نہاد کانٹا جلد از جلد ختم کر یں یہ کانٹا غیر قانونی ہے ہم اس کوکسی صورت قبول نہیں کریں گے ان کو ختم کیا جائے بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز ان کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام پر ہوگی۔