یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب جانے والے مال بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
صنعا سے عرب میڈیا کے مطابق ترجمان بیان اپنے میں کہا کہ مال بردار بحری جہاز کو بیلسٹک میزائلوں، 3 ڈرون اور 2 ریموٹ کنٹرول کشتیوں سے نشانہ بنایا۔
انھوں نے مزید کہا کہ مال بردار بحری جہاز اسرائیل روانہ ہوا تھا جو انصار اللّٰہ کی عائد پابندی کی خلاف ورزی ہے۔
حوثی ترجمان نے کہا کہ حملے کے باعث مال بردار بحری جہاز مجیک سیز بحیرہ احمر کے پانیوں میں ڈوب رہا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ انصار اللّٰہ اسرائیل کیلئے کام کرنے والے ہر بحری جہاز کیخلاف طاقت کے استعمال سے ہرگز گریز نہیں کرے گا۔