• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت کا خواتین اور اقلیتی ارکان کی حلف برداری رکوانے کا منصوبہ

پشاور(ارشدعزیزملک) خیبر پختونخوا حکومت کا خواتین اوراقلیتی ارکان کی حلف برداری رکوانے کا منصوبہ ،اجلاس نہ بلوانے کا فیصلہ سینیٹ انتخابات پھر خطرات سے دوچار ہونے کا خدشہ پیداہوگیا صوبائی حکومت کو اجلاس بلوانے کی استدعا کی جائے گی، گورنر فیصل کریم کنڈی ,اجلاس بلوانےبارے میرا کوئی کردار نہیں، اسمبلی جرگہ ہال کو پولنگ سٹیشن قرار دے دیا، اسپیکر ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے سینٹ کے انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو سرپرائز دینے کےلئے حکمت عملی وضع کرلی ہے ۔سینٹ کی 11نشستوں کے لئے پولنگ 21جولائی کو صوبائی اسمبلی کے ہال میں ہوگی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق 27مارچ 2024کو جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست کے تحت انتخابات ہوں گے کوئی نئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوں گے ۔صوبائی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہونے کے باعث تحریک انصاف کو کم ازکم تین نشستوں سے محروم ہونا پڑے گا ۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مخصوص نشستوںپر منتخب اراکین اسمبلی کوسینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنےسے روکنے کے لئے ان سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا جس کے باعث اراکین ووٹ نہیں ڈال سکیں گے ۔تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ پرانی ممبران پر مشتمل ہائوس کے ذریعے انتخابات کروائے جائیں اور ماضی کی طرح نئے اراکین کو اسمبلی میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید