• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں، متنازع ڈائریکٹر لاہور سرفراز ورک تبدیل

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفکیشنز کے مطابق متنازع ڈائریکٹر لاہور سرفراز ورک جن کا تبادلہ کئی ماہ قبل  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کر دیا گیا تھا انہوں نے چارج نہیں چھوڑا اور اخر کار گزشتہ روز ان کا تبادلہ ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا ہے اور ہیڈ کوارٹر سے محمد علی ضیاء کو ڈائریکٹر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈپٹی ڈائریکٹرز مبشر حسین ترمذی کا تبادلہ آئی ٹی ونگ میں، نیاز اکبر کا امیگریشن ونگ ہیڈ کوارٹر،جواد علی کا پرسنل اینڈ اکاؤنٹیبلٹی ونگ اور میاں عامر اقبال کا لاجسٹک برانچ میں تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید