• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنی حوثیوں کی اسرائیلی حملے میں وزیرِاعظم کی ہلاکت کی تصدیق

کراچی (نیوز ڈیسک) یمنی حوثیوں نے اسرائیلی حملے میں وزیرِاعظم کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ حوثیوں نے کہا ہے کہ احمد الغالب الرحوی اور ان کے کئی وزراء دارالحکومت صنعاء پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ حملے میں متعدد وزرا بھی ہلاک ہوئے، قربانی جدوجہد کو مزید تقویت دے گی ۔حوثیوں کے بیان کے مطابق احمد الغالب الرحوی جو گروپ کی قائم کردہ حکومت کے وزیرِاعظم تھے، جمعرات کو صنعا میں ایک ورکشاپ کے دوران فضائی حملے کا نشانہ بنے۔ حوثیوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں متعدد وزراء بھی ہلاک ہوئے، تاہم تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید