• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب، کرتارپور سے سونے کے لوٹے کی چوری فیک نیوز قرار

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) نیب ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کرتا پور سے سونے کے لوٹے کی مبینہ چوری اور تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر درست نہیں ، نیب ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر فیک لیٹر کی تشہیر کی جارہی ہے ، جس کے انکوائری کی جائے گی ۔ ذرائع نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سونے کے لوٹے کی مبینہ تبدیلی پر انکوائری کےاس حوالے سے نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا کو نہیں نوٹس آف انکوائری جاری نہیں کیا گیا۔ فیک لیٹر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرتارپور سے ملنے والا سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے (پیتل چڑھایا ہوا) لوٹا جمع کرایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید