اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی آئی )نے صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کے انتباہ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائر نوٹیفکیشن کو جعلی قراردیا ہے۔ پی ٹی اے نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے اور اسے جعلی قرار دیا ہے۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے نے ایسا ضابطہ نافذ کیا ہے۔ اس جعلی دستاویز پر پی ٹی اے کا لوگو بھی موجود تھا اور اس میں صارفین کو وارننگ دی گئی تھی۔ وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے کی صورت میں ان کے نیٹ ورک سروسز معطل کر دی جائیں گی۔