کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں آئندہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور پارا 35ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں میں کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔