• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت امریکا کے سخت اقدامات کے سامنے جھکے گا نہیں، بھارتی وزیر تجارت

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ بھارت امریکہ کے سخت اقدامات کے سامنے جھکے گا نہیں، اگر کوئی ہم سے آزاد تجارتی معاہدہ کرنا چاہے تو بھارت ہمیشہ تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں تعمیراتی صنعت کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ بھارت امریکہ کے سخت اقدامات کے سامنے جھکے گا نہیں بلکہ اس کے بجائے نئی منڈیوں پر قبضہ کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے بھارتی سامان پر بھاری محصولات عائد کرنے کے بعد اپنے پہلے عوامی بیان میں کہی۔ اس ہفتے، امریکہ میں درآمد ہونے والی بہت سی بھارتی اشیاء پر 50فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ یہ اقدام نئی دہلی کی جانب سے روسی تیل کی بڑی مقدار میں خریداری کے جواب میں کیا گیا ہے، جو یوکرین میں روس کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے ماسکو پر دباؤ ڈالنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے۔ گوئل نے کہا کہ اگر کوئی ہم سے آزاد تجارتی معاہدہ کرنا چاہے تو بھارت ہمیشہ تیار ہے۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہ تو جھکے گا اور نہ ہی کبھی کمزور دکھائی دے گا۔
اہم خبریں سے مزید